کوٹلی (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقے سمروڑ کے قریب نالہ بان سے کوٹلی یونیورسٹی کی طالبہ اور ٹیچر کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بارش کے باعث گزشتہ روز ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا، تاہم آج مقامی لوگوں نے نعش کو نالے سے نکال لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سمروڑ نالہ بان کے مقام پر خاتون کی تیرتی ہوئی نعش دیکھنے کے بعد اطلاع دی گئی تھی۔ برآمد ہونے والی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے، مرحومہ کا تعلق کوٹلی سرہوٹہ سے بتایا جا رہا ہے۔
نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔