کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ٹرانسپورٹر پاپا شکیل احمد ستی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس کے قریب طلبا شدید زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر کوٹلی ستیاں ٹرپ پر آنے والے طلبا کو کوٹلی ستیاں سے راولپنڈی لے جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پرائیویٹ ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں اور راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔