222

کورونا‘ضلع راولپنڈ ی میں 16کنفرم مر یض رپورٹ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے کہا اگر چہ راولپنڈ ی میں کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی د یکھنے کو آئی ہے تا ہم ہمیں احتیا طی تدا بیر کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنا نا ہے حکو مت کی جانب سے جہاں ویکسینیشن سینٹرز کی تعدادمیں اضا فہ کی جا رہا وہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات بھی جا ری ہیں ایسی میں بحیثیت ایک ذ مہ دار شہر ی ہمیں اپنا سماجی کردارادا کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ ایک شخص کے غفلت اسکے اردگرد موجود تمام افراد کے لئے خطرے کا باعث بنتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آ فس میں روزانہ کی بنیاد ہر ہو نے والے کورونا وا ئر س کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل24459مر یضوں میں سے23131ڈسچارج جبکہ979اموات ہوئیں ہیں راولپنڈی میں اس و قت349 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 316ہوم آ ئیسو لیشن،33ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 16کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 15 راولپنڈی جبکہ01دوسرے اضلاع کے مریض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے04کنفرم مر یض، کینٹ میں 05، راول ٹاؤن میں 03 جبکہ ٹیکسلا میں 03کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 08،فو جی فاؤنڈیشن میں 07، ہولی فیملی ہسپتال میں 11 اور راولپنڈی انسٹی ٹیو ٹ آف یو را لو جی میں 08 مریض ز یر علاج ہیں۔ خوش قسمتی سے گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں کورونا کے باعث کو ئی موت ریکارڈ نہیں ہو ئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں