44

کوئٹہ ،جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا قبضہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سبی کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ اس دہشت گردی کے واقعے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی ہے۔جعفر ایکسپریس میں 400 مسافر سوار ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے باعث سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ٹرین آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی جو اب ایک سرنگ میں کھڑی ہے: لیویز حکام

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں