کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی،گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ کلرسیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ وینس کنوہا
میں برطانیہ میں مقیم محمد خرم کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر رکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی
تاہم متاثرہ گھر تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے اہکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ریسکیو اہلکار ثاقب فراز کے مطابق نقصان کا اندازہ دس لاکھ روپے لگایا جا رہا ہے