کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمال ماڈل پبلک سکولز چوکپنڈوڑی تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں پاکستان اور پاکستانی افواج کی آپریشن “بنیان المرصوص” کی بے مثال فتح کو منانے کے لئے “یوم تشکر” منایا گیا ۔جس میں ادارہ کے اساتذہ کرام اور بچوں نے انتہائی پرجوش انداز میں شرکت کی ۔
تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال خضر رحمٰن ، پرنسپل یونیک ماڈل سکول اور کراٹے کے کھلاڑی پرویز اقبال وکی ، یاسر دانیال اکرم راجہ ، سماجی شخصیت اورنگزیب ، چوہدری ندیم الفت بلّو ، صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ راشد سلطان ، پرنسپل کرن ماڈل سکول گھکڑ ادمال قاسم علی کیانی نے شرکت کی ۔تمام شرکاء نے ملکِ پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا