434

کلیام شریف دربار کیس:ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی استدعا مسترد

راولپنڈی (نوید ملک ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)دربار شریف کلیام شریف کا کیس ترجیحی بنیادوں پر سننے کی استدعا مسترد ، کیس کی سماعت مقررہ وقت پر ہی ممکن ہوسکے گی ہائی کورٹ کا فیصلہ ۔ کلیام اعوان میں زیارت مقدسہ محکمہ اوقاف کے حوالے کرنے کا کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر کیس کی تاریخ سماعت موجودہ سال ماہ دسمبر میں مقررہ ہے کیس کی جلد سماعت کے لئے ایڈووکیٹ کرنل ر عباس ملک نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا جس پر آج کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے اسے فوری سماعت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت مقررہ مدت پر ہی کرنے کا حکم جاری کیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں