کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کھیل کے دوران گولیاں لگنے سے دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔
پولیس نے ڈی ایف سی کلر سیداں کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں ڈی ایف سی نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز بسلسلہ چیکنگ و پڑتال کرایہ داران، افغان باشندگان ممیام باغ جمیری موجود تھا کہ اسی دوران انجم شہزاد کے مکان کے سامنے بچے کھیل رہے تھے جہاں سے فائرنگ کی آواز سنائی دی جس پر میں موقع پر پہنچ گیا
اور دیکھا دو چھوٹے بچے جن کے بعد از دریافت نام و پتہ 15 سالہ فرحان اور ساڑھے 8 سالہ عبدالصمد معلوم ہوئے مضروب پڑے ہوئے تھے ۔فرحان کے دائیں پاؤں کی دائیں جانب جبکہ عبدالصمد کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر فائر لگے ہوئے تھے جس پر بچوں نے بتایا کہ پسٹل انجم شہزاد کے ہاتھ میں تھا جو ان کو فائر لگا ہے ۔
موقع پر بچوں کے حقیقی ورثاء موجود نہ تھے بچوں کیساتھ مجتبی بوقت وقوعہ موجود تھا ۔ پولیس کے مطابق انجم شہزاد نے بابت قتل فرحان اور عبدالصمد پر فائر کر کے ناحق زخمی کیا ہے۔