کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دس لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت شکیل ریاست سکنہ ڈھوک گنگال، چوآ خالصہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.