کلر سیداں ٹریفک حادثات میں دو افراد زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ محمد سجاد نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر کلر سیداں سے دوبیرن جا رہا تھا کہ سدا کمال کے قریب پیچھے سے آنے والی سوزوکی پک اپ نے ٹکر مار دی۔

حادثے کے باعث اس کا دایاں بازو اور ٹانگ فریکچر ہو گئے جبکہ ہاتھ پر بھی زخم آئے۔دوسرے واقعہ میں گاؤں کنوہا کا سید نعمان علی شاہ موٹر سائیکل پھسل جانے سے زخمی ہو گیا، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔