22

کلر سیداں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔تحصیل کلر سیداں سرکل میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر محفوظ اور پُرامن سفر کو یقینی بنانا ہے۔کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، بغیر لائسنس پبلک سروس و ٹرانسپورٹ وہیکلز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں