کلر سیداں میں غیر قانونی مقیم 16 افغان شہری گرفتار

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی اظہر حسین نے 16 غیر قانونی قیام پزیر افغانیوں کو حراست میں لے لیا جن میں دو خواتین اور پانچ بچیاں بھی شامل ہیں حراست میں لیے گئے تمام افراد افغان شہری تھے جن کے پاس پاکستان میں قیام کی منظور شدہ اجازت نہ تھی جس پر انہیں حراست میں لے کر ریفیوجی مرکز راولپنڈی منتقل کردیا گیا جن میں خواتین اور بچوں سمیت شمس الرحمان ولد عبدالرحمان،حبیب الرحمان،قاسم،نقیب اللہ،ماہر،محمد ہارون،غلام محمد،عبدالمنان اور حسن گل بھی شامل ہیں