کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں صوبائی محتسب پنجاب کی کھلی کچہری 29 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔دفتر صوبائی محتسب پنجاب کے زیر اہتمام عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک کھلی کچہری 29 اکتوبر 2025 بروز بدھ صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ یہ کچہری میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں ایڈوائزر محتسب پنجاب محمد احسان طفیل کی زیرِ صدارت ہوگی۔
صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق عوام اپنے علاقوں میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی، تاخیر، نااہلی یا غیر منصفانہ رویے سے متعلق شکایات اس کھلی کچہری میں پیش کر سکتے ہیں۔ ایڈوائزر محتسب موقع پر ہی درخواستوں کو سنیں گے اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحریری درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ شکایت کے بروقت ازالے میں آسانی ہو۔دفتر محتسب پنجاب نے اس ضمن میں رابطہ نمبر بھی جاری کیا ہے،جہاں شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے مزید رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔