کلرسیداں (یاسر ملک)
کلر سیداں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف مقامات سے مجموعی طور پر تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فضل ربی ولد گل محمد، سکنہ دیر، سے 1550 گرام چرس برآمد کی۔ ایک اور کارروائی میں ممتاز حسین ولد نور حسین، سکنہ چوآ خالصہ، سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان مخصوص گاہکوں کو منشیات فروخت کرنے کے انتظار میں تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے زیر دفعہ منشیات ایکٹ مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
