کلر سیداں سابقہ دشمنی پر ویلڈنگ شاپ میں گھس کر فائرنگ، دو افراد زخمی

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)محبوب حسین سکنہ دھمالی کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دھمالی اسٹاپ پر ویلڈنگ کی دکان کرتا ہوں ، گزشتہ روز اپنی دکان پر موجود تھا کہ قریب دن ساڑھے دس بجے، منظر حسین،عمران مسلح پسٹل 30 بور،ضعیم مسلح آہنی راڈ،علی سکنہ گوجرانوالہ مسلہ پسٹل 30 بور موٹر سائیکل پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ضعیم نے وار آہنی راڈ کیس جو میرے سر پر دائیں جانب لگا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا ۔منظر نے فائر پسٹل کیا جو مجھے بائیں ران پر اندر کی جانب لگا، عمران اور علی نے واربٹ میرے سر پر کئے ، اتنے میں میرا کزن محمد سجاد چھڑانے کےلئے آگے بڑھا تو علی نے وار بٹ پسٹل کیا جو اسے سر پر لگاجس کے بعد سب نے پسٹل کے بٹ مارے اور پکڑ کر گھسیٹا جس سے میرے دائیں ہاتھ میں خراش آئی اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔وجہ عناد سابق دشمنی بتائی جاتی ہے۔