کلر سیداں ( یاسر ملک)دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کلر سیداں نے انسانیت کی مثال قائم کر دی دوران ڈیوٹی وارڈن اہلکار کلرسیداں امتنان مرزا نے گاڑی روکی اور ڈرائیور سے گاڑی احتیاط سے نہ چلاتے ہوے لائسنس طلب کیا تو گاڑی میں بیٹھے مسافر نے کہا مہربانی کریں ہم بہت مشکل میں ہیں ہمیں جانے دیں اس پر وارڈن آفیسر نے کہا کہ اتنی بڑی کون سی مشکل ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کے لیے خون کی ضرورت ہے جو ( اوو نیگیٹو) ہے جو ہم میں سے کسی کا نہیں ہے تو وارڈن آفیسر نے کہا کہ اگر آپ سچ کھ رہے ہو تو یہ خون میں آپ کو دے سکتا ہوں تو گاڑی میں بیٹھے شخص نے کہا کہ بھائی اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے جس پر وارڈن اہلکار فورا خون دینے کے لیے تیار ہو گے اور گاڑی میں بیٹھ گئے اور یہ دیکھیں وہ خون دے رہے ہیں مریض کے گھر والوں نے شکریہ ادا کیا وارڑن اہلکار امتنان مرزا نے کہا یہ مینے اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے
