کلر سیداں دفتر میں زبردستی داخل ہو کر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) دفتر میں گھس کر تشدد، بھتہ‌خوری کا مقدمہ درج ، کلر سیداں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے دفتر میں زبردستی داخل ہو کر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور حبس بے جا میں رکھ کر رقم بطور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ مدعی محمد عثمان سکنہ پنڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جنہوں نے بیان دیا کہ وہ کلر سیداں میں ایک شوروم چلاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وہ اپنے شوروم میں اکیلے موجود تھے کہ اسی دوران نامزد ملزمان شاہ نواز عرف شانی، گلزار حسین، ذاکر حسین، محمد عمران اور معروف لالی برمی زور بازو کے ساتھ اندر آئے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے لاتوں اور مکوں سے انہیں پیٹا اور زبردستی 24 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا، ورنہ گولی مار کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی۔ بعد ازاں کہا گیا رقم ملزمان نے لے لی۔