کلرسیداں9 محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی جانب سے سبیلوں کا اہتمام

کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں9 محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی جانب سے سبیلوں کا اہتمام۔ شہریوں کا جذبۂ خدمت قابلِ تحسین۔9 محرم الحرام کے بابرکت دن کی مناسبت سے کلرسیداں اور گرد و نواح میں عقیدت و احترام کے ساتھ مختلف مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے علاقے بھر میں ٹھنڈے شربت، دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں تاکہ راہگیر افراد کی خدمت کی جا سکے۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا، جہاں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سبیلوں پر نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا گیا جبکہ ٹھنڈے مشروبات اور دودھ کی فراہمی دن بھر جاری رہی۔عوامی سطح پر اس جذبۂ خدمت اور اتحاد نے یہ ثابت کیا کہ کلرسیداں کے شہری نہ صرف مذہبی روایات کے امین ہیں بلکہ خدمتِ خلق کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں