کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں عدالتی مفرور گرفتار۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی نے ناکہ بندی کے دوران ڈڈیال آزاد کشمیر کے رہائشی عدالتی مفرور محمد جنید کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد جنید نے 2022 میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ روڈ ڈکیتی کے دوران امانت علی اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، 500 برطانوی پاؤنڈ، 98 ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی گھڑی چھین لی تھی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔عدالت میں پیش نہ ہونے پر معزز عدالت نے ملزم کو عدالتی مفرور قرار دے رکھا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
