کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں پولیس کی کارروائیاں دیسی شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار۔تھانہ کلرسیداں پولیس نے مختلف مقامات پر گشت اور چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دیسی شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس پارٹی نے مشکوک حالت میں موجود ایک شخص طیب شبیر ساکن ساگری کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف شراب فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح ایک علیحدہ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت نوید ذاکر کے نام سے ہوئی۔ تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے چھپایا گیا ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوا، جس کے ساتھ میگزین میں موجود 5 عدد زندہ گولیاں بھی پولیس نے قبضے میں لے لیں۔
ملزم اسلحہ کا کوئی لائسنس یا قانونی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔