کلرسیداں میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے

کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں چکن کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 80 روپے فی کلو اضافہ، 21 اشیائے ضروریہ مہنگی۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں ماہ جولائی کے صرف ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 80 روپے فی کلو سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق چکن کی قیمت فی کلو 390 روپے سے بڑھ کر470 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف چکن ہی نہیں بلکہ 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آٹے، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے کم آمدنی والے طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں