کلرسیداں (یادر ملک)
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ملک گیر اپیل پر آج بروز جمعہ کلرسیداں میں بھی مہنگائی، بجلی کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ مظاہرہ بعد نماز جمعہ قرطبہ مسجد کے باہر، ٹی ایچ کیو اسپتال کلرسیداں کے سامنے ہوگا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کلرسیداں زون محمد توقیر اعوان کریں گے۔جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں کے مطابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عام شہری کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اور عوام کو اب خود سڑکوں پر آ کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
