کلرسیداں رہائشی نوجوان کی کراچی میں منعقدہ مراتھن ریس میں تیسری پوزیشن

راجہ آصف محمود جنجوعہ )

سکوٹ تحصیل کلر سیداں کے لیے اعزاز ۔۔۔محمد رمضان ولد صوفی تعیلم مرحوم نے کراچی میراتھن ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنا اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کیا۔۔۔۔اور نقد مبلغ ایک لاکھ پچس ہزار روپے انعام حاصل کیا۔۔۔
یاد رہے محمد رمضان جو راجہ ندیم۔اور راجہ سعید بھٹھی سکوٹ والے سداکمال تا سکوٹ میراتھن 14 اگست پر منعقد کرتے ہیں اس میں اول پوزیشن ہولڈر ہے۔۔۔اس کامیابی کا کریڈٹ رمضان کی محنت ،لگن ،جہدو جہد کیساتھ ساتھ اگر راجہ سعید اور برادران کو دیا جائے تو بجا نہ ہو گا جنہوں نے علاقائی سطح پر یہ دوڑ شروع کی اور نوجوانوں کو مو ٹیویشن ملی اور شوق پیدا ہو ا آج قومی سطح پر بھی علاقے کے نوجوان اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔۔۔اور وہ دن دور نہیں جب نوجوان محنت جاری دکھیں تو بین الاقوامی سطح پر بھی خود کو منوا سکیں۔
علاقے میں ایسی سرگرمیاں ضروری ہیں جس سے نوجوانوں کو صحت مند مصروفیات ملتی ہیں جو معاشرے کے لیے اچھا شگون ہوتا ہے۔۔۔
اس کامیابی پر محمد رمضان کو فیملی ممبران ،دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی ہے