کلرسیداں روڈ پر راجہ مارکیٹ کے قریب کوسٹر حادثہ کا شکار

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں روڈ پر راجہ مارکیٹ کے کوسٹر کو خوفناک حادثہ تاہم مسافر محفوظ رہے ،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں روڈ پر راجہ مارکیٹ کے قریب پنڈی سے کلرسیداں جاتےہوئے کوسٹر نمبری ایل ای ایس 5550روڈ کنارے نصب ٹرانسفارمر سے جاٹکرائی تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد اور ڈرائیور محفوظ رہے جن کو معمولی زخم آئے ،ڈرائیور عامر سکنہ چھپر اور دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جنھیں طبی امداد فراہم کی گئی