کلرسیداں رابیلا ویکسین نہ لگوانے والے اسکولز کی سیلنگ کا آغاز

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں رابیلا ویکسین نہ لگوانے والے اسکولز کی سیلنگ کا آغاز، شہریوں کو مہم میں تعاون کی ہدایت۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلرسیداں راجہ عبدالجبار اور ہیلتھ انسپکٹر عمران توقیر نے قومی رابیلا مہم کے تحت ویکسین نہ لگوانے والے اسکولز کی سیلنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہلے مرحلے میں کیری ایٹر شاہ باغ اسکول کو سیل کر دیا گیا ہے،

اور متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ جو بھی اسکول ویکسین مہم میں حصہ لینے سے انکار کرے گا، اسے بھی اسی طرز پر سیل کیا جائے گا۔ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں تعاون کریں تاکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے بروقت مل سکیں اور رابیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہر صورت کامیاب بنائی جائے گی۔