کلرسیداں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ممبرز کنونشن آج منعقد ہوگا

کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ممبرز کنونشن آج منعقد ہوگا۔ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آج بروز اتوار، 27 جولائی کو پورے ضلع میں بیک وقت ممبرز کنونشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جماعت اسلامی کلرسیداں زون (پی پی 7) کی جانب سے مرد و خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں پر مشتمل ممبرز کنونشن آج صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں رسل خان بابر (نائب قیم جماعت اسلامی پنجاب شمالی)، اشرف بلال (چیئرمین شعبہ مساجد و مدارس، آزاد کشمیر) اور عتیق احمد عباسی (نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی) شامل ہوں گے۔جماعت اسلامی کلرسیداں کی جانب سے اہلِ علاقہ کو اس اہم پروگرام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں