کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں انچارج سول ڈیفنس راولپنڈی نے بتایا ہے کہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کا مقصد شہر میں قائم غیر قانونی، غیر محفوظ اور بغیر اجازت کام کرنے والی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔انچارج سول ڈیفنس کے مطابق، ایسی ایجنسیوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ کارروائی کے دوران ان ایجنسیوں کو سیل کیا جائے گا اور مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔مزید کہا گیا کہ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی ایجنسیوں کی نشاندہی متعلقہ حکام کو کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے اور کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔