512

کلرسیداں:قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے گھریلو ناچاقی کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی،ملزم کو 10سال 01ماہ قیدمعہ 01لاکھ روپے جرمانہ اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج مظفر نوازملک نے مقدمہ میں نامزد ملزم راشد منہاس کوقتل کا جرم ثابت ہونے پرسزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،معزز عدالت نے ملزم کوراستہ روکنے اوراقدام قتل کے جرائم میں 10سال 01ماہ قید معہ 01لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی،ملزم راشد منہاس نے گھر یلو ناچاقی کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے سسر ہارون رشید کو قتل جبکہ اپنی سالی آمنہ ہارون کو زخمی کردیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بیٹے علی جلال کی مدعیت میں جولائی 2019تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم راشد منہاس کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیااور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے ملزم کو قرار واقعی سز ادلوانے پر انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں