69

کلرسیداں،نمازجنازہ کے دوران جیب تراش پکڑا گیا

کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ دوران جیب تراش رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق لیاقت حسین نے پولیس کو بتایا کہ کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہجوم میں سے ایک شخص نے میری قمیض کی دائیں جیب سے چھ ہزار روپے نکال لیے۔جسے میں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔دریافت پرمذکورہ نے اپنا نام ظفر اقبال سکنائے شاہ پور ضلع سرگودھا بتایا۔جسے کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں