مری(اویس الحق سے)ڈسٹرکٹ مری انتظامیہ کی جانب سے بغیر نوٹس کشمیری بازار کی بھاری پولیس نفری کے ساتھ اچانک پیمائش کرانے پر مالکان میں انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھا گیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ھو اسکو فوری کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔
تین دن قبل شاید خاقان عباسی نے بھی کشمیری بازار کے مالکان کو اعتماد میں نہ لینے اور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سروے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کشمیری بازار کی سڑک کو کشادہ ضرور کریں لیکن قدیمی کشمیری بازار کو کسی صورت میں بھی گرنے نہیں دیا جائے گا۔
کشمیری بازار کے مالکان نے ڈسٹرکٹ و مقامی انتظامیہ کے اس رویے پر بھی شدید احتجاج کیا کہ محکمہ ہائی وے جنگلات ایم سی اور سپیشل برانچ سے جب مالکان نے سروے کے دوران نوٹس دکھانے کو کہا تو ان کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے زبانی کہا ھے جس پر ان مالکان نے سروے کرنے سے روک دیا لیکن ضلعی ومقامی انتظامیہ نے سروے کرنے والوں کے ہمراہ پولیس بھیج دی، جس پر عوام نے شدید احتجاج کیا۔