بین الاقوامی

کردار کو کبھی موت نہیں آتی

یکم نومبر 2023ء کا دن ہمارے لیے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کرتا ہے جب ہم نے اپنے مدرس محمد صغیر چوہدری کی وفات کی خبر سنی۔کہا جاتا ہے کہ انسان کو موت آتی ہے لیکن اچھے کردار کو کبھی موت نہیں آتی اچھا کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے ایسے ہی کردار کے مالک گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بندرال میرپور آزاد کشمیر کے مدرس صغیر چوہدری صاحب تھے۔راقم کا تعلق اسی علاقہ سے ہے جس میں صغیر چوہدری صاحب رہائشی اور مدرس تھے۔راقم درس وتدریس سے پہلے بھی ان کو جانتا تھا یہ ایک بلند اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔راقم دو سال پہلے ہی بطور جونیئرمدرس پرموٹ ہو کر اس ادارے میں آیا تھا۔تمام اساتذہ اکرام نے مجھ کو ویلکم کیا خاص طور پر صغیر چوہدری صاحب نے کیونکہ میں ان کے جان پہچان اور برادری کا بھی تھا۔اب ان کے ساتھ میرا بڑے بھائیوں والا رشتہ قائم ہو گیاتھا۔وہاں آ کر مجھ پتہ چلا کہ حقیقت میں بندرال سکول کی پہچان ہی صغیر چوہدری صاحب ہیں۔

اپنی چونتیس سالہ سروس میں تقریباً ستائیس سال انھوں نے اس سکول بندرال میں گزارے سیکڑوں کے حساب سے بچوں کو علم جیسی روشنی منور کیا وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے۔سکول میں موجود غریب ونادار بچوں کی ہر طرح سے مدد کرتے تھے۔میں نے خود دیکھا ہے کہ سالانہ امتحان کے بعد غرباء بچوں کیلئے کتابوں اور نوٹس بکس کا بندوبست کرنا ان کا ایک بہترین مشغلہ تھا۔نئے داخل ہونے والے بچوں کو کتابوں اور یونیفارم کا کوئی مسلۂ نہیں ہوتا کیونکہ صغیر چوہدری صاحب اس کی پوری زمہ داری لے لیتے تھے۔پھر خاص طور پر سردیوں کے موسم میں بچوں کے لیے گرم جرسیوں‘بوٹوں اور جرابوں کا بندوبست بھی کرنا ان کے کام میں شامل تھا۔ پھر صدرمعلم جناب اشرف محمود بیگ صاحب کے ساتھ مل کر سکول کی تزئین و آرائش کے لیے چار دیواری کا مکمل کروانا پھر ساری بلڈنگ کے لیے وائٹ واش بھی کروانا ان کے حصہ میں آتا ہے۔ایک این جی اوز کے تعاون سے بچوں کیلئے سکول میں جھولے لگوانا بھی صدرمعلم اور صغیر چوہدری صاحب کے تعاون سے ہی ممکن ہوا تھا۔

ان تمام کاموں سے اور اشرف بیگ صاحب کے آ نے سے بچوں کی انرولمنٹ میں بھی اضافہ ہوا پہلے مشکل سے پچاس تک بچوں کی تعداد تھی لیکن سکول کی حالت بہتر ہونے سے اب یہ تعداد ڈیڑھ سو سے بھی زیادہ کراس کر چکی ہے۔میرے عرصہ کے دوران صغیر چوہدری صاحب نے بچوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا کولر بھی لگوا کردیا تھا اور اب ان کے بیٹے ارسلان نے اپنے والد محترم کے ایصالِ ثواب کے لیے پانی کے لیے بورنگ کا مستقل بندوبست بھی کروا دیا ہے۔چوہدری صاحب کے معمول میں یہ بھی شامل تھا کہ ہر ماہ کو بچوں کی ریفریشمنٹ کے لیے چاول اور گوشت وغیرہ کا اہتمام بھی کرتے تھے۔پھر سکول میں ہر آنے والے مہمان کی مہمان نوازی کرنا بھی ان کے کام میں شامل تھا۔آج کل مہنگائی کا دور دورا ہے اکثر اساتذہ اکرام کے مالی حالات تنگ ہو جاتے تو چوہدری صاحب ان کی بے لوث مدد بھی کرتے تھے الغرض مشکل وقت میں اپنے سٹاف کا بازو بن جاتے تھے۔

چوہدری صاحب نے ابھی بہت سارے کام کرنے تھے پر زندگی نے وفا نہیں کی ان کا ارادہ تھا کہ سکول جو بوسیدہ پرانی بلڈنگ ہے اس کی جگہ نئی بلڈنگ تعمیر کروانا اس کے لیے اپنے علاقے کے کونسلر اور ایم ایل اے سے بات چیت کرنا ان کے مشن میں شامل تھا۔میں اب اہلیان بندرال اور نتھیاء سے اپیل کرتا ہوں کہ چوہدری صاحب کے ادھورے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔انسان دنیا سے کوچ کر جاتا ہے لیکن اس کے کارنامے اور کام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔کردار کو کبھی موت نہیں آتی۔آخر میں صغیر چوہدری صاحب کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے آمین

admin

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

1 hour ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

2 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

2 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

2 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

2 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

2 hours ago