9

ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 153 پی ٹی آئی کارکنا ن کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلی جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی

دہشتگردی عدالت کے جج کا تحریک انصاف کے اڈیالہ جیل اسلام آباد کی جیلوں میں بند مذکورہ کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا
تھانہ کراچی کمپنی کے 58 ملزمان میں سے 52 کی ضمانتیں منظور جبکہ 6 کی خارج،،تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج،تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1 کی درخواست ضمانت خارج،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں