ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے تھانہ للہ کے علاقہ میں نوجوان کے ساتھ تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے،
جس پر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے نوجوان کو ذاتی رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا، غیرانسانی سلوک کیا اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی،
واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متاثرہ نوجوان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم

Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.