160

ڈڈیال میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر دو ملزمان گرفتار


ڈڈیال(ہارون مغل‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ڈڈیال کے ایس ایچ او انسپکٹر نصیر خان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بدون رجسٹر یشن کے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ معہ گولیاں وکارتوس برآمد ملزمان کو اویس سکنہ ڈڈیال حال ٗیو کے نے رہائش دے رکھی ہے ملزمان 2008کے ایک مقدمہ قتل میں ملوث نکلے۔ آج تھانہ ڈڈیال نے دوران دو افراد نجیب اللہ ولد ولی شاہ قوم پٹھان اور خاور شہزاد ولد ظفر اقبال سکنہ جوہر آباد خوشاب کو دوران چیکنگ بدوں رجسٹریشن پر گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 30بور ریوالور بدون لا ئسنس معہ 6عدد گولیاں ایک میگزین اور 8 عددکارتوس برآمد ہونے پر ملزمان سے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں عاشق ولد کرم الہی قوم وینس سکنہ رائے پور کے مکان میں بدون رجسٹریشن رہائش پزیر ہیں اور ان کو اویس نے اس مکان میں رکھا ہوا تھا عاشق جو یو کے میں ہے اس نے 2008 میں ان ملزمان کے ذریعے سے چیرمین فضل الہی کو قتل کروایا تھا ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال نے ملزمان کے انکشافات پر مزید تفتیش وتحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ انکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں