جہلم تفصیلات کے مطابق، چھاپے کے دوران ڈی سی جہلم نے مشاہدہ کیا کہ میڈیکل سینٹر میں غیر تربیت یافتہ اور نااہل عملہ شہریوں کا علاج کر رہا تھا اور مختلف ٹیسٹ بھی انجام دیے جا رہے تھے، جب کہ تنظیم نہ تو میڈیکل لیبارٹری کی کوئی قانونی منظوری پیش کر سکی اور نہ ہی اپنی رجسٹریشن کے دستاویزات فراہم کر سکی ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود مریضوں سے بات چیت کی اور تنظیم کے ذمہ داران سے وضاحت طلب کی تاہم وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے جس پر ڈی سی میثم عباس نے سی ای او ہیلتھ کو فوری طور پر سینٹر سیل کرنے کا حکم دیا اور بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے کام کرنے والے تین افراد کو موقع پر گرفتار کروا دیا ڈی سی جہلم میثم عباس نے واضح کیا کہ سماجی تنظیموں کی آڑ میں شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے سرکاری عمارت میں بغیر اجازت میڈیکل سینٹر قائم کرنے پر تنظیم سے وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے
