ڈنکی لگاکر سنہرے مستقبل کا خواب پورا نہ ہوا،اک اور کشی حادثہ میں 19 پاکستانی جاں بحق

اسلام آباد (آن لائن نیوز)پاکستان سے غیر قانونی طور پے ڈنکی لگا کے عمان جانے والے پاکستانیوں کی کشتی کو عمان کے قریب حادثہ . 20 پاکستانیوں میں سے 19 جاں بحق . صرف 1 زندہ بچا ۔کشتی حادثے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی جس پر مسافر سمندر میں کود گئے . کشی حادثے میں ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچا لیا گیا جسے بحری جہاز نے ریسکیو کیا . ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے . تاہم باقی افراد کے بارے میں معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے