ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ,چیف ٹریفک آفیسر مری سمیت دیگر افسران دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے

مری(اویس الحق سے)دس محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پر مری پولیس کی جانب سے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف امین اعوان چیف ٹریفک آفیسر مری سمیت دیگر افسران دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے اور مرکزی جلوس کے ہمراہ مال روڈ پر موجود رہے۔700 سے ذائد افسران و جوانوں نے جلوس کی ڈیوٹی اورٹریفک انتظامات کے لئے فرائض سرانجام دئے جبکہ سیف سٹی کیمروں اور باڈی کیم کے ذریعے جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کی گئی۔جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ جلوس کے روٹ پر تمام گلیاں اور راستے مکمل طور پرسیل کیے گئے تھے۔تمام جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے تھے۔مری پولیس نے تمام سٹیک ہولڈرز، علماء کرام اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کئے۔محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اورحکومت پنجاب کے احکامات پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں