کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر فہیم، ڈاکٹرز کلینک کلر سیداں کے درمیان تاریخی معاہدہ۔ریجنل افیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غازی فیصل سلیم کی پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے خصوصی ہدایات
کی روشنی میں ڈی ایس پی قاضی فیصل منظور کی سرپرستی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری، کہ ہمراہ مشہور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر فہیم، ڈاکٹرز کلینک کلر سیداں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے۔ ڈاکٹر یاسر فہیم، جو کہ ایم بی بی ایس اور ایم سی پی ایس پیڈی ایٹرکس کی ڈگری ہولڈر اور کلر سیداں تحصیل کےمعروف چائلڈ اسپیشلسٹ ہیں،
نے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کے شہداء کے بچوں کو مکمل فری چیک اپ کی سہولت دینے پر رضامندی دی ہے۔ اس معاہدے میں، حاضر سروس ملازمین کو ڈاکٹر صاحب کی پریسکرپشن پر صرف 10 فیصد فیس ادا کرنی ہوگی۔
اس معاہدے کو ممکن بنانے میں چودھری عامر علی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ قدم پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کے ملازمین کی فلاح کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور یہ علاقے میں پہلی بار اس نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔