ڈاکخانہ کی مصروف سڑک پر گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے پر ایک اہلکار کو سخت دھمکیاں دی گئیں جس پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

مری(اویس الحق سے)ڈاکخانہ جیسی مری کی مصروف ترین سڑک پر گاڑی کو پارک کرنے سے منع کرنے پر ایک اہلکار کو سخت دھمکیاں دیتے ہوے شدید زدوکوب کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرے ہوے انہیں حراست میں لے۔

اس طرح ڈاکخانہ چوک میں میں کھڑی ایک گاڑی جس کو ملزم اوسامہ چلا رہا تھا اسے جب انعام نامی اہلکار نے عین چوک میں گاڑی نہ کھڑی کرنے کو کہا تو ملزم نے انعام کو گریبان دے پکڑ لیا اور شدید زدوکوب کرتے ہوے گندی گالیاں دیتا رہا اور وہاں بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوے بھاگ کھڑا ہوا۔

ایسے میں گاڑی میں سوار دیگر ملزمان جن میں ساجد اور احسان کو حراست میں لیتے ہوے بعض ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں نے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔