چیف ٹریفک آفیسر ضلع مری مغیث ہاشمی کو تبدیل کرکے اے،ایس،او وزیر اعظم ہاؤس جبکہ وسیم اختر نئے چیف ٹریفک آفیسر مری تعینات۔

مری(اویس الحق سے)چیف ٹریفک آفیسر ضلع مری مغیث احمد ہاشمی کو تبدیل کردیا گیا۔وسیم اختر کو سی،ٹی،او مری تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ضلع مری مغیث ہاشمی جو خاصے وقت سے مری میں زبردست طریقے سے بطور سی،ٹی،او اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے کو ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر (اے،ایس،او) وزیر اعظم ہاؤس تعینات کر دیا گیا جبکہ بٹالین کمانڈر 7 پنجاب کانسٹیبلری ایس،پی وسیم اختر نئے چیف ٹریفک آفیسر مری تعینات۔آئی،جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں