اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان نے بریفنگ دی۔اجلاس میں شاہرات پر رونما ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ریسکیو1122، ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس، ایکسائز، محکمہ ہائی ویز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ضلع کے تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی پر طلبہ و طالبات کو آگہی فراہم کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کریں۔
ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر موٹروے پولیس نے مکمل بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر اٹک نے پہلے سے موجود جوائنٹ کمیٹی کو فعال کرنے کے احکامات جاری کیے۔
روڈ سیفٹی کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کو کہا گیا کہ اپنی سفارشات 7 دن کی اندر پیش کریں اور ایکسین ہائی ویز اس بات کو یقینی بنائیں۔پنجاب ہائی ویز پولیس ، نیشنل ہائی ویز پولیس ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پنچاب پولیس اور محکمہ معدنیات اٹک کوٹکے کے مقام پر نئی چیک پوسٹ بنائیں گے اور خیپر پختون خواہ کی جانب سے اوور لوڈنگ ڈمپرز کو روکنے کے لئے اقدامات کر یں گے۔ اس سلسلہ میں 24/7 ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشر نے چیف افیسران کمیٹی کو ہدایات جاری کیں کہ بس سٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظامات ہونے چاہیے اور عید الضحٰی کی طرح محرم میں بھی شربت کی سبیلیں جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ کمرشل گاڑیوں میں غیرقانونی سلنڈرز کا استعمال سخت ممنوع ہےاور اس عمل پر کاروائی کی جائے گی .گاڑیوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کاسڑکوں پر نکلنا سخت ممنوع ہے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹریفک پولیس سخت قانونی اقدامات کرنےکی ہدایت کی.محرم الحرام میں ٹریفک انتظامات کے لئےضلعی ٹریفک افیسر اٹک کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
