چہلم شہداء کربلا کا دوسرا جلوس امام بارگاہ قدیمی بلتستانی امتیاز شہید روڈ سے برامد ہو کر اختتام پزیر ہوگیا۔

مری(اویس الحق)جنت کے سردار،نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھی کربلاء کےپھولوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں چہلم کا دوسرے اور رواں سال کا آخری جلوس انجمن اثناء عشریہ کی نگرانی قدیم امام بارگاہ بلتستانی امتیاز شہید روڈ سے ایک بہت بڑا دولجناح جلوس بر آمد ہوا جو امتیاز شہید روڈ سے ہوتا ہوا ڈاکخانہ چوک پہنچا جہاں پہلے سے موجود عزاداران حسین کی ایک بڑی تعداد قدیمی امام بارگاہ بلتستانی کے جلوس میں شامل ہوگے۔اس موقع پر ڈاک خانہ چوک حسینیت زندہ باد یزیدیت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔عزاداران حسین شہداء کربلا کی غطیم شہادتوں پر ماتم کرتے رہے اور یوں کچھ ہی دیر بعد مری کے ڈاکخانہ چوک پر زنجیرزنی کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا جس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے عزاداروں نے زنجیرزنی کی۔ڈاکخانہ چوک سے زنجیززنی کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد جلوس دوبارہ سے اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہونے کے بعد مال روڈ اور معروف مرحبا چوک پہنچا جہاں عزاداری کا سلسلہ جاری رہا۔

قدیمی امام بارگاہ امتیاز شہید روڈ سے برامد ہونے والے جلوس کی قیادت ناصر شگری اور سید مزمل حسین شاہ نے کی،ایسے میں جلوس کے شرکاء میں مرکزی امام بارگاہ منظور حسین مرزا سے ڈاکٹر حیدر مرزا اور ڈاکٹر خاور حسین سمیت متعدد ممتاز شخصیات بھی شریک تھے۔جلوس مرحبا چوک سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنی منزل امتیاز شہید روڈ کر پہنچ کر اختتام پزیز ہوگا۔

چہلم امام حسینؑ کے دو روزہ جلوس کے موقع پر اگر سیکورٹی کی بات کی جائے تو دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔