چھانگلہ گلی کے مقام پر سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ نواز کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،وزیر اعظم کی شرکت۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف براستہ ایکسپریس وے مری اور وہاں سے ڈونگاگلی میں واقع اپنی نجی رہائش گاہ پر پہنچ گئےجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم ن کے سربراہ محمد نواز شریف یہاں پہلے سے ہی موجود ہیں۔

ایسے میں چھانگلہ گلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید،احسن اقبال، خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،رانا ثنائاللہ۔ اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما نے بھی شریک کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں