چک مرزا کی سیاسی شخصیت راجہ زعفران کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چک مرزا کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ زعفران کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق چک مرزا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ زعفران نے جنرل سیکرٹری پریس کلب کلر سیداں راجہ کامران عزیز کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حلقہ کی ترقیاتی صورتحال، جاری منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ زعفران نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے حلقہ میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں اور انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے اور حلقہ کی بہتری و خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.