چک مرزا ، راجہ محمد حنیف کے بھائی راجہ محمد رمضان مرحوم کی دعائے چہلم
سکوٹ (انوارالحق راجہ سے ) )برطانیہ میں مقیم چک مرزا کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد حنیف ، راجہ محمد ذعفران ،راجہ شوکت،راجہ مہربان، راجہ محمد نصیر (مرحوم) کے بھائی ،نوابی راجہ، فانی راجہ کے تایا اور راجہ عدنان کے ماموں راجہ محمد رمضان (مرحوم)کی دعائے چہلم کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔تقریب میں معروف عالم دین مولانا طیب ہزاروی ،مولانا ادریس ہاشمی، مفتی وسیم نے خطاب کیا ۔ تقریب سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد، سابق ناظم حاجی غلام ظہیر ، شاہد گجر ، حاجی منیر ٹیالہ دوبیرن کلاں سابق کونسلر راجہ سعید ، نائب صدر پر یس کلب چوآ خالصہ انوارالحق راجہ صحافی طاہر مغل ، سخاوت بھٹی ٹیالہ، چوہدری ابرار حسین ۔چوہدری شیراز حسین آف بھلاکھر ، راجہ شوکت آف بڑالہ سکوٹ سمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین نے شرکت کی آخر میں مرحوم کی بخشش کی دعاکی گئ۔