ڈکیتوں کے ایک ہی جوڑے کی چار مختلف پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ۔ چک بیلی خان کےراجگان پٹرولیم کے مالک راجہ نوید احمد نے بتایا کہ دو موٹر ساٸیکل سواروں نے پہلے دن ان کے پمپ پر ڈکیتی کی وادرات کی اور مکمل سیل کی رقم لوٹ کرفرار ہوگۓ
دوسرے دن انھی دو ڈکیتوں نے چک بیلی خان کے ایک اور پٹرول پمپ عبداللہ پٹرولیم پر واردات کی اس کے بعد چکری کے مقام پر پی ایس او کوپمپ لوٹا پھر روات کے قریب راول پٹرولیم پر واردات کی اور فرار ہو گۓ چک بیلی خان پولیس نے راجہ نوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے