چک بیلی خان میں مویشی چوری کی وردات ناکام بنا دی گٸ چوہدری ظہیر جیلانی ولد چوہدری غلام جیلانی سکنہ چک بیلی خان نے پولیس چوکی چک بیلی خان کو درخواست دی کہ موضع چک بیلی خان میں ان کا مال مویشیوں کا فارم ہے جہاں رات لگ بھگ ایک بجے اسد ولد رانا ذوالفقار اور احسان ولد حاجی بشارت فارم کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوۓ تو کتوں کے بھونکنے سے فارم مالک کا بھتیجا احتشام جیلانی ولد مسعود جیلانی اور ملازم ثقلین جاگ گۓ جنہوں نے ان دونوں کو پہچان لیا پوچھنے پر بوکھلاگۓ اور آ ٸیں باٸیں شاٸیں کرتے ہوۓ بھاگ گۓ صبح بھتیجے احتشام اور ملازم ثقلین نے رات کے وقوعہ کا بتایا جس پر ظہیر جیلانی نے اسد کو فون کر کے رات ایک بجے دیوار پھلانگ کر فارم میں داخل ہونے کی وجہ پوچھی جس پر اس نے تلخ کلامی شروع کر دی دن ساڑھے دس بجے جب ظہیر جیلانی کو چک بیلی خان کے ایک ہوٹل پر بیٹھ کر چاۓ پیتے ہوۓ دیکھا تو حملہ آ ور ہو گیا جس کی وجہ سے ظہیر جیلانی کی قمیض پھٹ گٸ اور گردن پر خراش آ ٸ قریب میں موجود لوگوں نے معاملہ رفع دفع کروایا واضع ہو کہ چک بیلی خان اور مضافاتی علاقوں سے مویشی چوری کی وارتیں عروج پر ہیں مذکورہ واردات کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اسد نامی شخص جو دن بھر لش پش ہو کرشکار تلاش کرتا ہے اور رات کو وارداتیں کرتا ہے بظاہر یہ شخص بالکل نکماہے چک بیلی خان پولیس نے درخواست وصول کر کے اسے ای ٹیگ لگا دیا ہے اور کارواٸ شروع کر دی ھے
اہم خبریں
*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم
نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔
معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف
اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ
نادرا کا بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان
پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں چلائیں گے،مریم نواز
تھانہ چکری شہری کی زمین پر قبضہ کرنیوالے مافیاء کیخلاف مقدمہ درج
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان.
شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔
خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کاانکشاف،ملزم کے خلاف پیکاایکٹ اور دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔