چویدری جاوید کوثرایک۔سحرانگیز شخصیت

کاشف حسین/پنڈی پوسٹ بیول محبت کو اک شجر تصور کریں تو اس سے شاخیں نکلتی محسوس ہوتی کوئی سوکھی ہوئی تو دوسری پتوں میں ڈوبی ہوئی دونوں کے مختلف روپ سامنے آتے ہیں اسی طرح انسانوں کے بھی مختلف روپ وکردارا ہیں ان کے پاس ذہن ہے اور رو ح بھی ہے تاکہ وہ محبت کر سکے یا نفرت اپنا سکے ۔نیک یابدباطن ہوسکے ۔یہ انسان کے اندر چھپی فطرت کے تحت ہوتا ہے ۔کوئی شخص نفرت پالتا ہے تو کوئی سراپا محبت کا پیکر نظر آتا ہے ۔آج میری تحریر ایسی ہی ایک شخصیت بارے ہے جو دوستوں کے ساتھ ساتھ دشمنوں کو بھی محبت بانٹتی ہے ۔سیاسی مخالفین کو بھی ان سے اتنی ہی محبت میسر ہے جتنی حمایتوں کے لیے ہے ۔ حقلہ پی پی 8سے موجودہ ایم پی چوہدری جاوید کوثر کی شخصیت پر کچھ لکھنا سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہوگا آپ نے عملی سیاست کا آغاز1985 ضیاالحق کی جانب سے کروائے جانے والے غیر جماعتی الیکشن سے کیا ۔جس میں آپ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے 2002 میں ق لیگ کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تاہم اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہر قسمت آزمائی کی اوراپنے سیاسی تجربے کو بروے کار لاتے ہوئے علاقے کے لیگی اکابرین کی باھمی چپقلش کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے ایک مسلم لیگی دھڑے کو ساتھ ملنے میں کامیاب ہوئے اپنی ملنساری ۔عاجزی میٹھی گفتار اور لیگی دھڑی بندی کی بدولت اس الیکشن میں کامیابی سمیٹی ۔اپ کا ماننا ہے کہ وہ عمران خان کے وژن سے متاثرہوکر تبدیلی کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں

اپ کے نزدیک ھیلتھ اور ایجوکیشن ان کی ترجعات ہیں ۔دیگر مسائل پر بھی آپ کی گہری نظر ہے ۔ھیلتھ کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ گوجرخان ٹراما سینڑ کو جلد فنگشنل کروا دیا جائے گا ۔حلقے کے مختلف علاقوں میں قائم بی ایچ یو میں اسٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا ۔ان کی کوششوں سے سرور شہید کالج کی خستہ حال عمارت کی مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا ہے آپ کے مطابق گورنر پنجاب سے ملاقات میں اپ نے علاقے کے عوام کو صاف پانی کی فراھمی ممکن بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں فلٹر پلانٹ لگانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا ۔ آپ کا کہنا ہے کہ وفاقی پروجیکٹ ہونے کے باوجود اپ کوشش کر رہے ہیں کہ گیس سے محروم علاقوں کو گیس مہیا کی جائے ۔اس پر بھی بات چیت جاری ہے ق لیگ کے دور میں الیکشن میں شکست کے باوجود بیول سے گوجر خان روڑ ۔بیول سے کلر روڑ اور میرا شمس سے سوئیں چیماں روڑ آپ کا کریڈیٹ ہیں ۔تھاتھی سے کنگرمدحال روڑ کی منظوری ہوچکی جس تعمراتی کام جولائی شروع ہوجائے گا ۔ آپ کا دعویٰ ہے کہ ان کی کوششوں سے گوجر خان کو ضلع بنانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لینے وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور عوام بہت جلد اس سلسلے میں خوشخبری سنیں گے ۔آپ عوامی نمائدہ ہونے کے ناطے عوام سے رابطے کی مبضوطی پر یقین رکھتے ہیں آپ کا ماننا ہے کہ کہ ووٹر مسائل کا حل تو چاہتے ہیں لیکن اس سے زیادہ وہ اپنے منتخب نمائندے کی توجہ چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے.آپ کا فون ہر خاص وعام کے کھلا ہے ان کے حلقے کے لوگ چاہے حمایتی ہوں یا مخالف اپ سب کی بات کو سنتے ہیں ۔یہی ایک منتخب نمائندے کا خاصہ ہوتا ہے ورنہ یہاں تو ایسے بھی گذرے ہیں جوپانچ سال مخالفین تو کجا اپنے حمایتوں کے فون بھی بلیک لسٹ پر ڈالے رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں