چوہدری محمد اشرف مرحوم کی اہلیہ کو آبائی قبرستان میں سپردِخاک کردیا گیا

کلرسیداں (یاسر ملک)
سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردِخاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل کلرسیداں چوہدری محمد اشرف مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ لیگی رہنما حاجی اسلم بانی اور حاجی محمد امین کی بھابھی جبکہ چوہدری عبدالمجید اور چوہدری قدیر کی والدہ تھیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز تھانہ روڈ کلرسیداں میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی،کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں