کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوہدری عامر علی دوبارہ انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی تعینات۔تفصیلات کے مطابق چوہدری عامر علی، سب انسپکٹر پنجاب پولیس، کو دوبارہ انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی اسی پٹرولنگ پوسٹ پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اپنے گزشتہ دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے روات تا کلر سیداں روڈ پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔بہتر کارکردگی کے اعتراف میں سابق انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے انہیں پنجاب پولیس کے اعلیٰ تعریفی اعزاز کلاس ون تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ وہ ڈویژن راولپنڈی میں پٹرولنگ پولیس کی میرٹ فہرست میں بھی نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔
چوہدری عامر علی کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور انہیں پٹرولنگ پولیس کے ایک دیانت دار، فرض شناس اور خوش شہرت افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔دریں اثنا، علاقہ مکینوں نے پٹرولنگ پولیس کے ایس پی سلیم اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان بٹ کی جانب سے اس تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران روات تا کلر سیداں روڈ پر جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ میں مزید بہتری آئے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.